نہروں کی بھل صفائی کیلئے اقدامات کی ہدایت

بدھ 15 نومبر 2017 15:06

سرگودھا۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں 26 دسمبر سے سالانہ بھل صفائی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور اس سلسلہ میں محکمہ آبپاشی کے تمام افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ چھوٹی بڑی نہروں کی فوری صفائی کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ ٹیل تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔