پی این سی اے کے زیراہتمام تھیٹر ڈرامہ فیسٹیول میں آغا حشر کا لکھاہوا کھیل ’’شہہ رگ‘‘ پیش کیا گیا

بدھ 15 نومبر 2017 14:25

پی این سی اے کے زیراہتمام تھیٹر ڈرامہ فیسٹیول میں آغا حشر کا لکھاہوا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام منعقدہ تھیٹر ڈرامہ فیسٹیول میں خلیل خان اکیڈمی پشاور کی طرف سے آغا حشر کا لکھا ہوا کھیل ’’شہہ رگ‘‘ پیش کیا گیا۔ پشاور تھیٹر کے معروف فنکاروں نے عشرت عباس کی ہدایات میں ملی یکجہتی کے عنوان پر لکھے گئے کھیل کو بڑے خوبصورت انداز میں پیش کیا اور اپنی ڈائیلاگ کی ادائیگی اور ایکٹنگ سے شائقین کو اپنے سحر میں مبتلا رکھا۔

(جاری ہے)

اِس کھیل میں سامراجی قوتوں کی کارستانیوں کو بے نقاب کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو ہمارے وطن عزیز کے خلاف مختلف سازشوں میں مصروف ہیںاور پاکستانیوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسرا کھیل کراچی کے تھیٹر گروپ نے پیش کیا۔ شکیل صدیقی کی طرف سے پیش کردہ کھیل ’’میری عید تیری عید‘‘ ایک بھرپور مزاحیہ پیشکش تھی جس سے شائقین بے حد لطف اندوز ہوئے۔ مزاح سے بھرپور اِس کھیل میں معاشرے کی روزمرہ کوتاہیوں کو مزاح کی شکل میں پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :