نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس- سیاسی و قانونی حکمت عملی کاجائزہ لیاگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 15 نومبر 2017 13:47

نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس- سیاسی و قانونی حکمت عملی ..
 اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15نومبر۔2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس ہوا جس میں احتساب عدالت میں پیشی اور نیب مقدمات سے متعلق امور پر غور کرتے ہوئے آئندہ کی سیاسی و قانونی حکمت عملی طے کی گئی۔

(جاری ہے)

حکمران جماعت مسلم لیگ نون کے سربراہ نوازشریف کی زیرصدارت پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کا غیررسمی اجلاس ہوا جس میں مریم نواز، خواجہ سعد رفیق،عابد شیرعلی ،مریم اورنگزیب، دانیال عزیز، امیرمقام اور آصف کرمانی اور دیگرنے شرکت کی۔

حکمران جماعت کی قیادت نے احتساب عدالت میں پیشی سے متعلق نکات پر غور کرتے ہوئے آئندہ کی سیاسی و قانونی حکمت عملی کاجائزہ لیا-آئینی اور قانونی امور کا جائزہ لینے کےلئے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف، خواجہ حارث اور مسلم لیگ( ن) کی لیگل ٹیم نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ قانونی ماہرین کی ٹیم کی جانب سے مسلم لیگ (ن )کی قیادت کو قانونی نکات پر بریفنگ دی گئی۔ نواز شریف کا ایبٹ آباد جلسے کے بعد لندن جانے کا پروگرام ہے اور اس حوالے سے انہوں نے قانونی ماہرین سے مشاورت کی ہے۔