کچھ لوگوں کی کوشش ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری نہ کرے ،

ان کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہو گی، ادارے مل کر جمہوریت کو مضبوط کر سکتے ہیں، سعد رفیق

بدھ 15 نومبر 2017 14:21

کچھ لوگوں کی کوشش ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری نہ کرے ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو توڑنے جوڑنے کا کام ہو رہا ہے، کچھ لوگوں کی کوشش ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری نہ کرے ان کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہو گی، ہر حکومت اپنی مدت پوری کرتی ہے کیونکہ وہ عوام کے ووٹ لے کر آتی ہے، ادارے مل کر جمہوریت کو مضبوط کر سکتے ہیں صرف ایک ہی طبقہ جمہوریت کو مضبوط نہیں کر سکتا ، اس سارے عمل سے جمہوریت کو نقصان ہو رہا ہے۔

بدھ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان جلن اور حسد کی بیماری کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

اس سوال کہ بحیثیت سیاسی کارکن پاکستان میں آج کل جس قسم کا سیاسی ماحول پیدا ہو چکا ہے اسے کس نظر سے دیکھتے ہیں اور کیا پاکستان اس قسم کے سیاسی ماحول کا متحمل ہو سکتا ہے پر وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی ماحول اچھا نہیں ہے اور جب سیاسی جماعتیں آپس میں لڑیں گی اور خاص طور پر غیر ضروری مسائل پر لڑائی کی جائے گی تو پھر غیر جمہوری حکومتیں، غیر جمہوری عناصر اور غیر جمہوری سوچ کو پنپنے کا موقع ملتا ہے ابھی سیاستدانوں کی عدالتوں میں پیشیوں کی بنیاد اس آدمی نے رکھی ہے جو اپنے آپ کو سیاستدان کہلاتا ہے اور اس نے اپنے طور پر ایک نئی پارٹی بنائی ہے،وہ سیاست کی جنگ میدان سے نکال کر عدالتوں میں لے آیا ہے جس کے نتیجے میں سیاستدان بھی شرمندہ ہو رہے ہیں اور عدالتی انصاف اور عدالتی نظام پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں اور اس سارے عمل میں جمہوریت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :