فلم ’’دوستانہ‘‘ نے مجھے ہمیشہ کے لئے دیسی گرل کا خطاب دے دیا، پرینکا چوپڑا

بدھ 15 نومبر 2017 14:15

فلم ’’دوستانہ‘‘ نے مجھے ہمیشہ کے لئے دیسی گرل کا خطاب دے دیا، پرینکا ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے کہا ہے کہ فلم ’’دوستانہ‘‘ نے مجھے ہمیشہ کے لئے دیسی گرل کا خطاب دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈٖیا کے مطابق پرینکا چوپڑا کی فلم ’’دوستانہ‘‘ کو 9 سال مکمل ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ فلم ’’دوستانہ‘‘ سے ہی انہیں ہمیشہ کے لئے دیسی گرل کا خطاب ملا ہے۔ فلم کی کہانی دو ایسے لڑکوں کے گرد گھومتی ہے جو ایک ہی لڑکی سے پیار کرتے ہیں۔ پرینکا چوپڑا ان دنوں ہالی وڈ تھرلر ڈرامہ سیریز ’’کوانٹیکو‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں وہ ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :