فلم ’’راضی‘‘ کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے، عالیہ بھٹ

بدھ 15 نومبر 2017 14:15

فلم ’’راضی‘‘ کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے، عالیہ بھٹ
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ فلم ’’راضی‘‘ کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم ’’راضی‘‘ کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے جس میں شائقین مجھے نئے روپ میں دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا میں پہلی بار کوئی تاریخی فلم کر رہی ہیں جس پر میں بہت خوش ہوں۔ فلم کہ کہانی ہریندر سیکا کے ناول’’کالنگ سہمت‘‘ سے ماخوذ ہے۔ فلم میں عالیہ کشمیری لڑکی سہمت کا کردار ادا کر رہی ہیں اور کے ہمراہ وکی کوشال ہیں۔ فلم آئندہ سال 11 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :