فلم ’’راجما چاول‘‘ کی عکسبندی نئی دہلی میں شروع

بدھ 15 نومبر 2017 14:15

فلم ’’راجما چاول‘‘ کی عکسبندی نئی دہلی میں شروع
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار رشی کپور نے لینا یادیو کی فلم ’’راجما چاول‘‘ کی عکسبندی نئی دہلی میں شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق لینا یادیو کی فلم ’’راجما چاول‘‘ کی عکسبندی طویل عرصے سے تاخیر کا شکار تھی لیکن اب رشی کپور نے فلم کی عکسبندی نئی دہلی میں شروع کر دی ہے۔ اس ضمن میں ان کا کہنا ہے کہ وہ فلم کا حصہ ہونے پر بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم کی عکسبندی کے ساتھ ساتھ انہین اپنی بیٹی ردھیما اور بہن ریتو نندا کے ساتھ وقت گزارنے کا بھی موقع ملے گا جس پر وہ بہت خوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :