اکشے کمار، سونم کپور فلم ’’پدمان‘‘ کی عکسبندی کے لئے امریکا روانہ

بدھ 15 نومبر 2017 14:15

اکشے کمار، سونم کپور فلم ’’پدمان‘‘ کی عکسبندی کے لئے امریکا روانہ
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے سونم کپور کے ہمراہ فلم ’’پدمان‘‘ کی عکسبندی کے لئے یوایس کا رخ کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار اور سونم کپور فلم ’’پدمان‘‘ کے آخر ی شیڈول کی عکسبندی کے لئے یو ایس پہنچ گئے جہاں وہ فلم کے آخری مرحلے کی عکسبندی مکمل کریں گے۔فلم کے ہدایتکار آر بلکی ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں اکشے کمار، سونم کپور اور رادھیکا آپتے شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال 26 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :