فلم ’’فقرے ریٹرنز‘‘ کا پہلا گانا ’’محبوبہ‘‘ ریلیز

بدھ 15 نومبر 2017 14:11

فلم ’’فقرے ریٹرنز‘‘ کا پہلا گانا ’’محبوبہ‘‘ ریلیز
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’فقرے ریٹرنز‘‘ کا پہلا گانا ’’محبوبہ‘‘ ریلیزکر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’فقرے ریٹرنز‘‘ کا پہلا گانا ’’محبوبہ‘‘ جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گانا موہن دیسائی کی 1977ء میں بننے والی فلم ’’دھرم ویر‘‘ کا گانا ’’او میری محبوبہ‘‘ کا ریمیک ہے۔ گانے کا میوزک پریم اور ہرشدیپ نے دیا ہے جبکہ گانے میں اپنی آواز کا جادو نیہا کاکڑ اور یاسر دیسائی نے جگایا ہے۔ گانے کے نئے بول کمار نے لکھے ہیں۔ فلم رواں سال 8 دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :