فیصل آباد، ضلع کچہری کے اسٹمپ فروش کو جعلی اسٹمپ پیپر کے ذریعے اراضی ٹرانسفر کرنے کاالزام ثابت ہونے پر ملزم گرفتار

بدھ 15 نومبر 2017 14:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع کچہری کے اسٹمپ فروش کو جعلی اسٹمپ پیپر کے ذریعے اراضی ٹرانسفر کرنے کاالزام ثابت ہونے پر گرفتار کرلیاآن لائن کے مطابق محلہ پنج پیر کے رہائشی نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹرارشاد احمد کو ایک شہری نے درخواست گزاری تھی کہا اسٹمپ فروش محمد شہباز نے جعلی اسٹمپ پیپر کے ذریعے اراضی منتقل کی ہے جس پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ضیغم خلیل نے جوڈیشنل ایکشن کی منظوری کے بعدا سٹمپ فروش کو گرفتار کرلیا جس کیخلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ نمبر14/2017پہلے ہی درج تھا۔