پسرور،محکمہ مال کے حلقہ روڑکی باجوہ کے پٹواری محمد افضل باجوہ نے میرے عزیزوں سے سرکاری فیس کے نام پر ہزاروں ہڑپ کر گئے، متاثرہ شخص کی دہائی

بدھ 15 نومبر 2017 13:58

پسرور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء)محکمہ مال کے حلقہ روڑکی باجوہ کے پٹواری محمد افضل باجوہ نے میرے عزیزوں سے سرکاری فیس کے نام پر ہزاروں روپیہ ہڑپ کرلیا ہمیں کرپٹ پٹواری سے زاید وصول کی ہوئی رقم واپس کرائی جائے آفتاب عرف مھٹوکی میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ میری سالی اور اس کا شوہر زمین کا انتقال کرانے کے لیے آئے جس کی ٹوٹل مالیت ساتھ لاکھ روپے تھی اور محکمہ مال کے شیڈول کے مطابق فی لاکھ کی سرکاری فیس4ہزار مقررہے اور اس حساب سے سات لاکھ روپے مالیت کی شیڈول فیس 28ہزار روپے بنتی تھی مگر کرپٹ پٹواری نے ہم لوگوں سے 80ہزار روپے مانگے اور کہا کہ اس میں تحصیلدار گوداور کی فیس بھی شامل ہے ہم لوگوں نے کہا کہ یہ فیس تو بہت زیادہ ہے تو اس نے دس ہزار کم کرکے 70ہزار روپے لے لیے اور کہا کہ یہ سرکاری فیس ہے اس سے کم نہیں ہو سکتی وصول کرلیے اور اس کے بعد انتقال کی رسید یعنی نقل دینے کے لیے دفتر کے چکر لگواتا رہا اور کہتا رہا کہ تم لوگوں نے مجھے سرکاری فیس کم دی ہے چکر لگاتے رہوں جب میری سرکاری فیس کے برابر پیسے خرچ کر لو گے تو تم لوگوں کو انتقال کی نقل دے دوں گا اس پر افتاب نے وزیر اعلی پنجاب کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی سیالکوٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پٹواری سے ہم لوگوں سے سرکاری فیس کے نام پر زاید لی ہوئی رقم واپس کروائی جائے اور اس کے خلاف فوری قانونی کاروائی کرتے ہوئے غیر جاندارنہ انکوائری کروا ئی جائے اور اس میں ثابت ہونے پر پٹواری کو نوکری سے برخاست کرکے سخت سے سخت سزا دی جائی