بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل کھیلا جائیگا

دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 نومبر تک ناگپور اور تیسرا 2 سے 6 دسمبر تک دہلی میں کھیلا جائے گا

بدھ 15 نومبر 2017 13:40

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل جمعرات سے ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں شروع ہوگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعرات سے 20 نومبر تک کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 نومبر تک ناگپور اور تیسرا 2 سے 6 دسمبر تک دہلی میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 10 دسمبر کو دھرم شالا، دوسرا 13 دسمبر کو چندی گڑھ اور تیسرا 17 دسمبر کو وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 20 دسمبر کو کوٹک، دوسرا 22 دسمبر کو انڈور اور تیسرا 24 دسمبر کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :