بڑھتے وزن سے متعلق سوال پر ودیا بالن پریشان

بدھ 15 نومبر 2017 13:40

بڑھتے وزن سے متعلق سوال پر ودیا بالن پریشان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) بالی و وڈ کی ڈرٹی گرل ودیا بالن کو اپنے بڑھتے ہوئے وزن پر عجیب و غریب سوال کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ تاہم انہوں نے نہایت تحمل سے اس کا جواب دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران رپورٹر نے ودیا بالن سے سوال کیا کہ ’’کیا وہ اسی طرح خواتین کے گرد گھومنے والی فلمیں کرتی رہیں گی یا پھر وزن کم کرکے گلیمرس کردار ادا کرنے کے بارے میں سوچیں گی ‘‘اس سوال پر ودیا پہلے تو کچھ دیر کے لیے حیران پریشان رہ گئیں، تاہم انہوں نے جواب دیا کہ ان دونوں باتوں کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ کہ وہ اپنے کام سے مطمئن ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو وزن کی زیادتی کے حوالے سے اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔