سنسر بورد کے علاوہ ’’پدماوتی ‘‘ کو ریلیز سے کوئی نہیں روک سکتا‘ دپیکا

بدھ 15 نومبر 2017 13:28

سنسر بورد کے علاوہ ’’پدماوتی ‘‘ کو ریلیز سے کوئی نہیں روک سکتا‘ دپیکا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) بالی ووڈ کی متنازعہ فلم ’’پدماوتی ‘‘ میں مرکزی کردار اداکرنے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ ’’پدماوتی‘‘ کے حوالے سے ہم صرف سنسر بورڈ کو جواب دہ ہیں اس کے علاوہ فلم کو ریلیز سے کوئی نہیں روک سکتا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم شیڈول کے مطابق یکم دسمبر کو ریلیز ہونی چاہیے، فلم کے خلاف احتجاج غلط اور افسوس ناک عمل ہے، ہم لوگوں کو نہیں سنسر بورڈ کو جواب دہ ہیں، جہاں ہمیں یقین ہے کہ فلم کو ریلیز سے کوئی نہیں روک سکے گا، انڈسٹری میں یہ صرف فلم پدماوتی کی نہیں بلکہ ایک بڑی جنگ ہے۔

بحیثیت عورت مجھے فلم ’’پدماوتی‘‘ کا حصہ ہونے اور اس کی کہانی منظر عام پر لانے پر فخر ہے۔