انڈونیشیا کی حسینہ نے عالمی مقابلہ حسن کا تاج اپنے سر پر سجا لیا

بدھ 15 نومبر 2017 13:28

انڈونیشیا کی حسینہ نے عالمی مقابلہ حسن کا تاج اپنے سر پر سجا لیا
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء)57 ویں مس انٹرنیشنل مقابلہ حسن کا تاج انڈونیشیا کی 21 سالہ حسینہ کیون للیانا (Kevin Lilliana) کے سر پر سج گیا۔ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 57 ویں مس انٹرنیشنل مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کے ڈوم سٹی ہال میں منعقد ہونے والے اس مقابلہ حسن میں دنیا بھر کے 69 ممالک کی حسیناؤں نے حصہ لیا۔فائنل راؤنڈ میں شرکت کے لیے ججز کی جانب سے 5 خوبرو حسیناؤں کا انتخاب کیا گیا۔ تاہم حسن اور ذہانت کے شعبے میں دنیا بھر سے آئی حسیناؤں کو مات دیتے ہوئے انڈونیشیا کی 21 سالہ ماڈل کیون للیانا 57واں مس انٹرنیشنل کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔