پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیلی ویژن کی اہمیت کا عالمی دن21نومبر کو منایا جائیگا

بدھ 15 نومبر 2017 13:28

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیلی ویژن کی اہمیت کا عالمی دن21نومبر کو منایا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیلی ویژن کی اہمیت کا عالمی دن21نومبر کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصدلوگوں کی تفریح،تعلیم و تربیت اور معلومات کے حصول کیلئے ٹیلی ویژن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے مختلف الیکٹرانکس کمپنیوں کی جانب سے پروگرام ترتیب دیے جائیں گے جس میں لوگوں کو ٹیلی ویژن کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی نے دسمبر1996ء میںایک قرارداد کی منظوری دی تھی جس کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 21نومبر کو ٹیلی ویژن کا عالمی دن منایا جائے گا ۔ٹیلی ویژن ایک ایسی حیرت انگیز ایجاد ہے جو کہ دورحاضر میں رابطے،معلومات اور خبروں تک رسائی کا ایک طاقت ور ترین ذریعہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :