انقلابی شاعر فیض احمد فیض کی33ویں برسی 20نومبر کو منائی جائے گی

بدھ 15 نومبر 2017 13:28

انقلابی شاعر فیض احمد فیض کی33ویں برسی 20نومبر کو منائی جائے گی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء)انقلابی شاعر فیض احمد فیض کی33ویں برسی 20نومبراتوار کو منائی جائے گی ‘برسی کے سلسلے میںملک بھر کے ادبی حلقوں میں تعزیتی ریفرنسز ،سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا ‘خطاب کرتے ہوئے ملکی و غیر ملکی ادبی شخصیات اور مقررین اس انقلابی شاعر کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرینگے ۔

(جاری ہے)

اپنے الفاظ کو محبت کے موتیوں میں پرو دینے والے شاعرفیض احمد فیض 13فروری1911ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے وہ علامہ اقبال اور مرزا غالب کے بعد اردو ادب کے عظیم شاعر تھے۔فیض احمد فیض کی شاعری میںنقش فریادی،دست سبا،نسخہ ہائے وفا،زنداں نامہ،دست تہہ سنگ،سر وادی سینا،میرے دل میرے مسافر اور دیگر قابل ذکر ہیں ‘ان مجموعہ جات کے انگلش،فارسی،روسی، جرمن اور دیگر زبانوں میں تراجم شائع ہو چکے ہیں۔