پشاور ٹیکس انتظامیہ نے معروف گلوکارہ گل پانڑہ کو 1کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس نوٹس بھجوا دیا

بدھ 15 نومبر 2017 13:28

پشاور ٹیکس انتظامیہ نے معروف گلوکارہ گل پانڑہ کو 1کروڑ روپے سے زائد ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) پشاور ٹیکس انتظامیہ نے معروف گلوکارہ گل پانڑہ کو 1کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس نوٹس بھجوا دیا ہے ٹیکس جمع نہ کرنے کی صورت میں گھر اور گاڑی تحویل میں لیے جانے کے بھی امکانات موجود ہیں،محکمہ ٹیکس کی جانب سے معلوم ہواکہ ان کی کروڑوں کی آمدن ہے،متعددنوٹسزکے بعد آخری آرڈرجاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ریونیو پشاور نے گل پانڑہ کی خلاف کچھ عرصہ قبل اپنی انکوائری مکمل کی جس کے نتیجے میں گلوکارہ کی کروڑوں روپے کی آمدن کا پتہ چلا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گل پانڑہ کو اس حوالے سے متعدد نوٹس بھی جاری ہوئے کہ وہ آکر اپنی اس آمدن کا جواب دیں ا و ر ٹیکس انتظامیہ کو مطمئن کرے تاہم وہ ایک نوٹس پر بھی پیش نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :