فلم ورنہ میں قابل اعتراض مواد نہیں، عثمان پیرزادہ

بدھ 15 نومبر 2017 13:22

فلم ورنہ میں قابل اعتراض مواد نہیں، عثمان پیرزادہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) وائس چیئرمین پنجاب سنسر بورڈ عثمان پیرزادہ کہتے ہیں کہ فلم ورنہ میں قابل اعتراض مواد نہیں اور مجھے خود بھی نہیں معلوم کہ پابندی کیوں لگائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں عثمان پیرزادہ نے کہا کہ فلم ''ورنہ'' میں قابل اعتراض مواد نہیں، موضوع کی وجہ سے ''صرف بالغان کیلئے'' کے سرٹیفکیٹ کی تجویز دی تھی۔انہوں نے کہا کہ سنسربورڈ پابندی کا لکھ کر دے گا تو ہی پروڈیوسر اپیل کرے گا۔

متعلقہ عنوان :