فلم سٹار میگھا کی دبئی ائیر شو 2017 میں فیملی سمیت شر کت

میگھا نے پاکستانی طیارے سپر مشاک اور جے ایف 17 تھنڈر کی کامیاب پرواز اور فضائی کرتب بھی دیکھے

بدھ 15 نومبر 2017 13:22

فلم سٹار میگھا کی دبئی ائیر شو 2017 میں فیملی سمیت شر کت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) فلم سٹار میگھا کی دبئی ائیر شو 2017 میں فیملی سمیت شر کت ‘میگھا نے پاکستانی طیارے سپر مشاک اور جے ایف 17 تھنڈر کی کامیاب پرواز اور فضائی کرتب بھی دیکھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فلم سٹار میگھا کو جے ایف 17 تھنڈر کے حوالے سے پاک فورس کے آفیسر نے تفصیل بتائی اور بتایا کے کس طرح پاکستان میں تیار ہونے والے طیارے باقی ملکوں پر برتری رکھتے ہیں۔

اس موقع پر فلم سٹار میگھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے ائیر شو میں شریک مختلف ممالک کے جہاز اور طیارے دیکھے ہیں لیکن اپنے ملک کے طیارے جے ایف 17 تھنڈر کی کامیابی اور پاک فوج کے بہادر جوانوں کو دیکھ کر فخر ہو رہا ہے یہ جان کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ ہمارے طیارے پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہیں اور ہم کسی سے بھی کم نہیں۔

متعلقہ عنوان :