سلانوالی روڈ پر ڈکیتی کی واردات میں فائرنگ سے نوجوان زخمی

بدھ 15 نومبر 2017 13:22

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) سلانوالی روڈ پر ڈکیتی کی واردات میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق نوجوان فرخ دکان پر موجود تھا کہ 2 نامعلوم مسلح ملزمان داخل ہو گئے جنہوں نے مزاحمت پر فائرنگ کر دی اور موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہسپتال منتقل کر دیاجس کی حالت خطرے سے باہربتلائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :