پی ٹی وی لاہور سینٹر کی ڈرامہ سیریل ’’نمک ‘‘ کل سے آن ایئر ہو گی

بدھ 15 نومبر 2017 13:11

پی ٹی وی لاہور سینٹر کی ڈرامہ سیریل ’’نمک ‘‘ کل سے آن ایئر ہو گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر کی ڈرامہ سیریل ’’نمک ‘‘ کل ( جمعرات ) سے آن ایئر ہو گی ۔ڈرامہ سیریل میں توقیر ناصر،راشد محمود،اورنگ زیب لغاری ،سوہانہ خان،علی تابش، سہیل سمیر،باطن فاروقی،حیا سہگل ،اقرأ ظفر، مریم شفیع،صائمہ سلیم ،کنزی ملک،افضل عاجز ،حسیب پاشا ، ظہر رنگیلا اور دیگر آرٹسٹ اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔

سینئر پروڈیوسر چوہدری افتخار ورک اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر بھرپور محنت کی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ پی ٹی وی کے جنرل منیجرعبدالحمید قاضی نے بھی اس ڈرامہ سیریل کی کی بر وقت تکمیل کے لئے بھرپور تعاون کیا،انہوں نے نا صرف تمام سہولتیں فراہم کیں بلکہ ایگزیکٹو پروگرام منیجر کی مصروفیات سے بھی پروڈیوسر کو آزاد کئے رکھا ۔ ڈرامہ سیریل ’’نمک ‘‘معروف ڈرامہ رائیٹر منصور آفاق کی تحریر ہے اوراسے پی ٹی وی میں ڈراموں کے احیا کیلئے ایک کوشش بھی کہا جا سکتا ہے ۔اٹھارہ اقساط پر مشتمل یہ ڈرامہ سیریل خوشی اور غم کی نئی کیفیتوں کا عکاس ہے ۔ ڈرامہ سیریل "نمک" اپنی محبت کو اپنی روایات پر قربان کر دینے والی ریاست دھن کوٹ کی ایک نواب زادی کی من موہ لینے والی کہانی پر مشتمل سیریل ہے ۔

متعلقہ عنوان :