ابھی پاکستان میں ہی ہوں ،

بیرون ملک جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ‘ نسیم وکی انگلینڈ کا ٹور 27نومبر سے شروع ہو گا ،اسٹیج ڈرامہ ’’ کڑیاں سیاسی منڈے مراسی ‘‘ پیش کرینگے ‘ گفتگو

بدھ 15 نومبر 2017 13:11

ابھی پاکستان میں ہی ہوں ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) معروف اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ ابھی پاکستان میں ہی ہوں ، بیرون ملک جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج کل میں تماثیل تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کررہاہوں ، انگلینڈ کا ٹور 27نومبر سے شروع ہو گا ، ثقافتی ٹور میں میرے ہمراہ اداکارہ صوبیہ خان ، نیشا بھٹی ، میگھا ، اکرم اداس ، پرویز خان ، طاہر نوشاد سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہوں گے ۔

میں انگلینڈ میں اسٹیج ڈرامہ ’’ کڑیاں سیاسی منڈے مراسی ‘‘ پیش کروں گا ۔ جس کا رائٹر و ڈائریکٹر بھی خود ہوں ۔ انہوں نے بتا کہ 20روزہ دورے کے دوران ثقافتی ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ کے مختلف شہروں میں اسٹیج ڈرامے کے شو پیش کریں گے اور دسمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان واپس آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :