بالی ووڈ میں پاکستان اداکاروں کے داخلے کی راہ میں نے ہموار کی ‘ فلمسٹار میرا

بدھ 15 نومبر 2017 13:06

بالی ووڈ میں پاکستان اداکاروں کے داخلے کی راہ میں نے ہموار کی ‘ فلمسٹار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں پاکستان اداکاروں کے داخلے کی راہ میں نے ہموار کی ، میری ہم عمر اداکارائیں آج بھی بھارتی فلموں میں کام کر رہی ہیں ۔ انہوںنے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 10سال کی عمر میں پہلا ٹی وی کمرشل کیا تھا اور اس کے بعد کامیابیوں کا نہ رکنے والا سفر شروع ہو گیا جو آج بھی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

میں واحد اداکارہ ہوں جس نے بالی ووڈ میں پاکستان اداکاروں کے داخلے کی راہ ہموار کی ۔ انہوں نے کہاکہ میری والدہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ملازمت کرتی تھیں اور انہوں نے ہم بہن بھائیوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی ۔ ہمیشہ سچ بولتی ہوں اور جھوٹ سے چڑ ہے۔ میرا نے کہا کہ حکومتی سطح پر بھی مجھے پاکستان کی سب سے مقبول اداکارہ تصور کیا جاتا ہے، غیر متعلقہ لوگوں سے میل ملاپ نہیں رکھتی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جوا ب میں کہا کہ لیجنڈ اداکارہ زیبا بیگم میری پسندیدہ اداکارہ ہیں ۔فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے میری خدمات ہر وقت حاضر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :