آج تک سمجھ نہیں آ سکی پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے کا معیار کیا ہے‘ شگفتہ اعجاز

بدھ 15 نومبر 2017 13:06

آج تک سمجھ نہیں آ سکی پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے کا معیار کیا ہے‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء)سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ مجھے آج تک اس بات کی سمجھ نہیں آ سکی کہ پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے کا معیار کیا ہے ، جن لوگوں نے سالوں سال محنت کر کے نام اور شہرت حاصل کی ، اپنی فنی صلاحیتوں کو منوایا وہ آج بھی پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل نہیں کر سکے اور کل آنے والی لڑکیاں پرائیڈ آف پرفارمنس کس طرح حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہیں ، اس راز سے پردہ اٹھنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں ایسے فنکار موجود ہیں جن کو شوبز کے میدان میں 30سال کا عرصہ بیت گیا مگر ان کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے ہمیشہ دور رکھا گیا اور خاص طور پر زیبا شہناز ، عائشہ خان ، عمر شریف ، شبیر جان ، اسلم شیخ ، شہزاد رضا ، ذوالقرنین حیدر ، ماہ نور بلوچ ، انور علی ، امان اللہ ، جواد وسیم اور عرفان ہاشمی جیسے سینئر اداکار شامل ہیں ، جتنا ان فنکاروں کو تجربہ ہے اس سے کم عمر کی لڑکیاں پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کر چکی ہیں جس سے پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ نامزد کرنے والی کمیٹی کی کارکردگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔