مجھے سنجیدہ کردار زیادہ دیئے جاتے ہیں ،

میری کامیڈی کردار ادا کرنے کی خواہش ہے ‘ صباء پرویز

بدھ 15 نومبر 2017 13:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) سینئر اداکارہ صباء پرویز نے کہا ہے کہ مجھے انٹرویو دینا اچھا نہیں لگتا کیونکہ فنکار کو اپنے فن کے ذریعے شناخت بنانی چاہیے ۔ انہوںنے ایک ٹی وی شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو انٹرویو نہ دینے کی وجہ سے میرے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ میں مغرور ہوں حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہے اور میں میڈیا کا دل سے احترام کرتی ہوں کیونکہ اپنے انفرادی کام کی وجہ سے جو شہرت حاصل کی اس کے باوجود میڈیا نے بھرپور سپورٹ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مجھے سنجیدہ کردار زیادہ دیئے جاتے ہیں مگر میری خواہش ہے کہ مجھے کامیڈی کردار بھی ملے ۔صباء پرویز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے لیے کوئی اداکار فیورٹ نہیں بلکہ وہ تمام سینئر اداکار پسند ہیں جنہوں نے اچھا کام کرنے کے ساتھ اپنے جونیئرز کا ہاتھ پکڑ کر ان کی رہنمائی بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں پر کبھی اپنی مصلحت نہیں کی اور میرا دوسرے والدین کو بھی مشورہ ہے کہ وہ بچوں کو ان کی خواہش کے مطابق انکو اپنی مرضی کے مطابق شعبے میں جانے کی اجازت دیں۔