ایشیاء کی بیشتر سٹاک مارکیٹس میں مندی چھائی رہی

بدھ 15 نومبر 2017 12:51

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) ایشیاء کی بیشتر سٹاک مارکیٹس میں بدھ کومندی کا رجحان رہا، سب سے زیادہ متاثر ٹوکیو سٹاک ایکسچینج رہی جہاں وقفے کے دوران مرکزی نکی 225 انڈکس میں 0.9 فیصد کمی آئی جس کی وجہ جاپانی معاشی ترقی کی رفتار میں سست روی اور ڈالر کے مقابلے میں ین کی قدر میں استحکام آنا ہے۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ کا مرکزی ہینگ سینگ انڈکس 0.7 کمی کے ساتھ 28,959.14 پر آگیا۔ شنگھائی کا کمپوزٹ انڈکس 0.8 فیصد، سڈنی کا کمپوزٹ اے ایس ایکس 0.3 فیصد، سیئول کا کوسپی انڈکس0.3 ، منیلاسٹاک کا مرکزی انڈیکس ایک فیصد اور تائیوان کی تائپی سٹاک ایکسچینج کے مرکزی انڈکس میں 4 فیصد کمی آئی۔