اگر ن لیگ کو بچنا ہے تو نواز شریف کو مائنس کرنا ہی پڑے گا ،فردوس عاشق اعوان

بدھ 15 نومبر 2017 12:35

اگر ن لیگ کو بچنا ہے تو نواز شریف کو مائنس کرنا ہی پڑے گا ،فردوس عاشق ..
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15نومبر2017ء ) :پاکستان تحریک انصاف کی اہم رہنماء فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یہ جمہوریت کا شیوا نہیں ہے کہ ہمارا قانون فرد واحد کے لئے قانون سازی کرئے ،اور ن لیگ نے جمہوریت کو اسی دن دفن کر دیا جس دن انہوں نے فرد واحد کے لئے قانون میں ترمیم کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ جمہوری پارٹی نہیں رہی کہ وہ جمہوریت کی بنیاد پر چناؤ کرئے ،وقتی طور پر سیاست میں ڈرامہ کر کے لوگوں کو اکھٹا کیا جا سکتا ہے ،ان کی صفو ں میں دھراڑیں پڑنے کی مقصد بھی یہی ہے کہ یہ سمجھ چکے ہیں کہ لوگ ان کو ووٹ نہیں دے رہے ۔

اگر ن لیگ سیاسی طور پر زندہ رہنا چاہتی تو ان کو نواز شریف کو مائنس کرنا ہی پڑے گا ۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں