ودیا بالن کی فلم ’’تمہاری سولو‘‘ کی سکریننگ میں اداکارہ ریکھا کی شرکت

بدھ 15 نومبر 2017 12:51

ودیا بالن کی فلم ’’تمہاری سولو‘‘ کی سکریننگ میں اداکارہ ریکھا کی ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن کی فلم ’’تمہاری سولو‘‘ کی سکریننگ میں اداکارہ ریکھا نے شرکت کی۔ اس موقع پر ودیا بالن نے ان کے ساتھ تصویر بھی بنائی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ودیا بالن کی فلم ’’تمہاری سولو‘‘ کی سکریننگ کے موقع پر ودیا بالن نے اپنی آئیڈیل اداکارہ ریکھا کے ساتھ تصویر بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر شئیر کیا۔ تصویر میں ودیا بالن نے سبز رنگ کی ساڑھی جبکہ ریکھا نے سلور اور گولڈن رنگ کی ساڑھی زیب تن کر رکھی تھی۔ فلم میں ودیا بالن ایک غیرذمہ دار گھریلو خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم رواں سال 17 نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :