سلمان خان کی فلم ’’ریس 3‘‘ کی نئی جھلک جاری

بدھ 15 نومبر 2017 12:51

سلمان خان کی فلم ’’ریس 3‘‘ کی نئی جھلک جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’ریس 3‘‘ کی نئی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ’’ریس 3‘‘ کی نئی جھلک جاری کی گئی ہے جس میں وہ ہلکے آسمانی رنگ کی شرٹ میں ایک کرسی کے پیچھے کھڑے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ رومیو ڈی سوزا اور پروڈیوسر رامیشتورانی ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں جیکولین فرنینڈس، بوبی دیول، ثاقب سلیم، دیسے شاہ اور سلمان خان شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال عید پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :