منصفانہ تجارت کے فروغ کیلئے آسٹریلیا کیساتھ کام کرنا چاہتے ہیں

تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں کھلے پن کو مزید وسیع کیا جائے ، چینی وزیراعظم کی گفتگو

بدھ 15 نومبر 2017 12:51

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) چین کے وزیر اعظم لی کی کیانگ نے گذشتہ روز اپنے ایک بار پھر عزم کا اعادہ کیا ہے کووہ آسٹریلیا کے ساتھ بہترتجارت برائے اقتصادی عالمگیریت کو منصفانہ بنیادوں پر فروغ دینے کیلئے مشترکہ طورپر کام کرنا چاہتا ہے ، انہوں نے اس بنیاد پر آزاد تجارت کی تعریف کی اور کہا کہ چین آزاد تجارتی معاہدوں کے ذ ریعے آسٹریلیا کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہے تا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں کھلے پن کو مزید وسیع کیا جا سکے اور اقتصادی عالمگیریت کی ترقی میں تجارت کو منصفانہ طورپر فروغ دیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

چینی وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار آسٹریلیا کے وزیر اعظم ملکولم ٹرن بل کے ساتھ مشرقی ایشیائی تعاون کے اجلاس کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

متعلقہ عنوان :