چین نے نئی میٹرولاجیکل سیٹلائٹ لانچ کر دی

فینگ ین ۔3ڈی یٹلائٹ تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجی گئی مقصد ماحولیات اور گرین ہائوس گیسز کی مانیٹرنگ اور امدادی کارروائی مدد دینا ہے

بدھ 15 نومبر 2017 12:43

تائی یوان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) چین نے ایک اور نئی میٹرولاجیکل سیٹلائٹ فینگ ین ۔3ڈی لانچ کر دی ہے،یہ سیٹلائٹ تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے جو شمالی چینی صوبے شانزی میں واقع ہے سے گذشتہ روز بیجنگ ٹائم کے مطابق 2:35پر صبح لانچ کی گئی ،لانگ مارچ ۔4سی راکٹ کے ذریعے سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجا گیا ، سیٹلائٹ مدار میں داخل ہو گئی ہے،فینگ ین ۔

(جاری ہے)

3ڈی چین کی دوسری نسل کی ایک پولر آربٹنگ میٹرولاجیکل سیٹلائٹ ہے جو کہ ہر قسم کے موسم میں معلومات فراہم کر سکتی ہے ، سیٹلائٹ ایک فینگ ین ۔3سی سیٹلائٹ کے ساتھ ایک نیٹ ورک تشکیل دیدی ، یہ سیٹلائٹ ستمبر 2013ء میں خلا میں بھیجی گئی تھی جس کا مقصد ماحولیات اور گرین ہائوس گیسز کی مانیٹرنگ کرنا تھا ، یہ نیٹ ورک آفت زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کرنے میں مدد دے گا ، فینگ ین ۔3ڈی سیٹلائٹ اور لانگ مارچ ۔4سی راکٹ شنگھائی اکیڈیمی آف سپیس فلائٹ ٹیکنالوجی میں تیار کئے گئے ہیں جو کہ چائنا ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کا ذیلی ادارہ ہے ، یہ سیٹلائٹ لانچ مارچ راکٹ سیریز کا 254واں مشن ہے ۔

متعلقہ عنوان :