آذربائیجان چین کا اہم شراکت دار ہے ، چین

چین آذربائیجان کیساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ، چینی عہدیدار لی جی اقوام متحدہ فریم ورک میں دونوں ممالک بھرپور تعاون کررہے ہیں، وزیر خارجہ آذربائیجان

بدھ 15 نومبر 2017 12:43

باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) چین نے کہا ہے کہ چین نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو زبردست اہمیت دیتا ہے کیونکہ آذر بائیجان اس کا ایک اہم شراکت دار ہے،چینی کمیونسٹ پارٹی کا ورکنگ گروپ چین آذربائیجان تعلقات کو آگے بڑھانے میں ہر قسم کا تعاون کرے گا ، چین سیاسی میدان میں آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر خصوصی توجہ رکھتا ہے اور دوطرفہ تعاون کے سلسلے میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے پیدا ہونیوالے مواقع کو اہمیت دیتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اعلیٰ عہدیدار لی جن نے یہاں آذربائیجان کے وزیر خارجہ ایلمارک محمد یاروف کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ چین نے بیلٹ و روڈ کا منصوبہ 2013ء میں تجویز کیا تھا جس کا مقصد ایشیاء ، یورپ اور افریقہ کے عوام کے درمیان رابطہ پیدا کرنا ، تجارت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں کو ترقی دینا تھا ، اس موقع پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آئندہ ہونیوالے سیاسی مذاکرات دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعاون کو فروغ دیں گے اور خاص طورپر اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ حاصل ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کئی شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافہ ہوا ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے فریم ورک میں دونوں ممالک بھرپور تعاون کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :