صدر شی کے خصوصی ایلچی جنوبی کوریا کے دورے پر روانہ

بدھ 15 نومبر 2017 12:43

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء)چینی کمیونسٹ پارٹی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی سانگ تائو جمہوریہ کوریا کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں ، سانگ تائو چینی کمیونسٹ پارٹی سینٹرل کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے سربراہ ہیں ، وہ جنوبی کوریا کے اعلیٰ حکام کو 19ویں چینی کمیونسٹ پارٹی نیشنل کانگرس کے بارے میں آگاہ کریں گے، وہ جنوبی کوریا کے حکام کے ساتھ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے،وہ اس کا اعلان یہاں گذشتہ روز سرکاری طورپر کیا گیا ہے۔