انہوئی ایکسپریس وے پر تصادم ،

4گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آ گئیں ریسکیو اہلکاروں نے موقعہ پر پہنچ کرگاڑیوں میں پھنسے 17افراد کو بچا لیا ،پولیس ذرائع

بدھ 15 نومبر 2017 12:43

ہیفی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) مشرقی چین کے صوبہ انہوئی کی ایک ایکسپریس وے پر گاڑیوں کے زبردست تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آ گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ فویانگ سٹی کے قریب ایکسپریس وے پر ہوا جہاں 30سے زیادہ گاڑیاں جاری رہی تھیں تو ان میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 4گاڑیوں کو آگ لگ گئی ، 17سے زیادہ افراد ان گاڑیوں میں پھنس گئے ، ریسکیو ٹیمیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچیں اور 17کو گاڑیوں سے نکال لیا ، ابتدائی اطلاعات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ،ریسکیو اہلکاروں نے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔

متعلقہ عنوان :