فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 2 ارب 26 کروڑ روپے جاری

بدھ 15 نومبر 2017 12:43

فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 2 ارب 26 کروڑ روپے جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 ارب 26کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 20 ارب 14 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے تھر پارکر میں 100میگاواٹ پاور پلانٹ کے لئے 30کروڑ، فنانس ڈویژن میں ادارہ جاتی اصلاحات کے لئے ایک کروڑ، اسلام آباد میں آڈٹ ہائوس میں تعمیراتی کام کے لئے 15کروڑ، سی ڈی این ایس پراجیکٹ کے لئے 7کروڑ93 لاکھ، چین پاکستان اقتصادی راہدری منصوبے تحت پانی کی فراہمی کے لئے 20کروڑ، پتو کی میں فلائی اوور کے لئے 25کروڑ، پھولنگر میں ترقیاتی کاموں کے لئے 30کروڑ، گریٹر کراچی سیوریج سکیم کے لئے 60کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔