پی ایس ڈی پی کے تحت پٹرولم و قدرتی وسائل ڈویژن کے لئے 2 ارب 19 کروڑ 81 لاکھ روپے جاری

بدھ 15 نومبر 2017 12:43

پی ایس ڈی پی کے تحت پٹرولم و قدرتی وسائل ڈویژن کے لئے 2 ارب 19 کروڑ 81 لاکھ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پٹرولم و قدرتی وسائل ڈویژن کے لئے اب تک 2ارب 19کروڑ 81 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 4ارب 77کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نی این اے 112 میں گیس سپلائی کے لئے 23کروڑ 87لاکھ، این اے 129لاہور میں گیس سپلائی کے لئے 30کروڑ، این اے 132 لاہور میں گیس سپلائی کے لئے 34کروڑ، این اے 4 میں گیس سپلائی کے لئے 25کروڑروپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔