وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے 2ارب 10 کروڑ روپے جاری کردیئے

بدھ 15 نومبر 2017 12:43

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے اب تک 2ارب 10کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 48ارب 70کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ کارڈ پروگرام کے لئے 60کروڑ، این آئی ایچ میں ویکسین کی اپ گریڈیشن اور سپلائی کے لئے 93 لاکھ، ای پی آئی پروگرام کے لئے ایک ارب 24کروڑ 65لاکھ ، کامن یونٹ کے لئے ایک کروڑ 13 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔