حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 15 نومبر 2017 12:20

حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے دیا گیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 15نومبر 2017ء)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو عدالتی کروائی سے مسلسل غیر حاضر رہنے ہر اشتہاری قرار دے دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کی ۔ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔

(جاری ہے)

عدالتی کاروائی کے دوران حسن نواز اور حسین نواز دونوں کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ۔

دونوں بھائیوں کو عدالت سے مسلسل غیر حاضر رہنے پر اشتہاری قرار دیا گیا ۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ ہر عدالتی فیصلے میں حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری لکھا جائے ۔دوسری جانب مریم نواز اور نواز شریف کی جانب سے عدالت حاضری سے استثناء کی درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ۔عدالت نے ریفرنسز کی سماعت 22نومبر تک ملتوی کر دی ۔