زرداری صاحب ذہنی طور پر اس کے لیے تیار ہیں کہ اگلا نمبر ان کا ہے

زرداری صاحب کے ساتھ ان کی بہن فریال تالپور کا بھی نمبر آنے والا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 نومبر 2017 12:16

زرداری صاحب ذہنی طور پر اس کے لیے تیار ہیں کہ اگلا نمبر ان کا ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 نومبر 2017ء) :نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ زرداری صاحب ذہنی طور پر اس بات کے لیے تیار ہیں کہ اب اگلا نمبر ان کا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے بعد اب زرداری صاحب کی باری ہے، اور ان کے ساتھ ساتھ ان کی ہمشیرہ فریال تالپور بھی پکڑ میں آجائیں گی ۔ ان کا کہنا تھاکہ زرداری صاحب کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے کچھ لوگ بھی سنگین جرائم میں ملوث ہیں ۔ جو کچھ نواز شریف کے ساتھ ہو رہا ہے اس بات سے ظاہر ہے کہ کرپٹ لوگوں کو پکڑنے میں تیزی آگئی ہے۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں: