ایل آرایچ میں مریضوں کیلئے سی این آئی سی دکھانا لازمی قرار

بدھ 15 نومبر 2017 12:17

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اوپی ڈی کے مریضوں کیلئے قومی شناختی کارڈ کاہونا لازمی قراردے دیاگیاہے۔ ہسپتال ترجمان ذوالفقارعلی باباخیل کے مطابق اس فیصلے کااطلاق یکم دسمبرسے ہوگا۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے اوپی ڈی کے مریضوں کوعلاج تک بروقت اورآسان رسائی دینے کیلئے یہ فیصلہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہاگیاکہ مریض اپنے قومی شناختی کارڈ کااندراج کرکے آسانی کے ساتھ چیک اپ کرواسکیں گے۔ فیصلے سے مریضوں کومستقبل میں بھی آسانی ہوگی کیونکہ جب وہ دوبارہ چیک اپ کیلئے آئیں گے تومریض کامکمل ریکارڈ ایل آرایچ کے ڈیٹابیس میں محفوظ ہوگا جس سے علاج میں مزیدآسانی ہوگی۔ بیان میں کہاگیاکہ افغان مہاجرین ہسپتال میںچیک اپ کیلئے آتے وقت اپنارجسٹریشن کارڈ یاپاسپورٹ ضرورلائیں۔