فرنٹیئرفائونڈیشن امراض خون میں مبتلاننھے بچوں کیلئے امیدکی کرن ہے، صاحبزادہ محمدحلیم

بدھ 15 نومبر 2017 12:17

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء)فرنٹیئرفائونڈیشن نے تھیلیسیمیا، ہیوفیلیا اور دیگرامراض خون میں مبتلابچوں اورمریضوں کوخون واجزائے خون کی فراہمی کیلئے اقراء سکول اینڈکالج کانجو،گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول دیولئی، خان پورڈگری کالج لوئردیر، پامیرکالج مٹہ، قائداعظم کالج خواشہ خیلہ، شاہ کالج کانجو،گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول چ مت لئی،گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول لابھاٹ، میدان ڈگری کالج خوازہ خیلہ ،گرلینڈ کالج کبل، برائیٹ ایجوکیشن کالج اورفیوشرکالج کبل میں بلڈ کیمپ لگائے جسمیںطلبہ نے درجنوں بیگزخون عطیہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین فائونڈیشن صاحبزادہ محمدحلیم نے خون عطیہ کرنے والے طلباء کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ فرنٹیئرفائونڈیشن امراض خون میں مبتلاننھے بچوں کیلئے امیدکی کرن ہے ۔