پیا ز ایک مفید ادویاتی سبزی ہے،طبی ماہرین

بدھ 15 نومبر 2017 12:15

سلانوالی۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء)زرعی ماہرین اور طبی ماہرین نے بتایاہے کہ پیا ز ایک مفید ادویاتی سبزی ہے جس کے بے شمارفوائد ہیں بالخصوص پیا ز نظام انہضام کی اصلاح کرتی ہے، ہیضہ سے موثر طور پر بچاتی ہے، دل کی بیماریوں کیلئے پیا ز اس لیے مفید ہے کیونکہ یہ خون میں چکنے ماد ے پیداہونے نہیں دیتی ،بلغم سے چھٹکار ے اور کھانسی سے نجا ت کیلئے پیاز نہایت مفید ہے، پیا ز ایک پیشا ب آوور ادویاتی سبزی ہے ا س سے پیشا ب باکثرت سے آ تا ہے ا س کا استعمال بواسیرمیں کمی لاتاہے، دانتوں کے درد سے نجا ت کیلئے پیازمفید ہے، برص کے مرض میں پیا ز کو بطورعلاج استعمال کروایاجاتاہے، موسم گرمامیںپیاز کا استعمال گرمی کی شد ت سے محفوظ رکھتا ہے اورلو سے بچائو کاموثر ذریعہ ہے، پیاز میں فینول اور فلیونائیڈزہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ آنت کے کینسر کیلئے نہا یت مفید ہے، ہیضے کے موسم میںاس سے بچائو کیلئے پیاز کو سرکہ کے ساتھ استعمال کریں اور شفا پائیں۔