نوکری کے بہانے فیکٹری بلا کر لڑکی کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 15 نومبر 2017 12:10

سیالکوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 15نومبر 2017ء):نوکری کے بہانے فیکٹری بلا کر فیکٹری مالک نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لڑکی کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مقامی ہوٹل آسیہ بی بی کی ملک مظہر کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ بعد ازاں ملک مظہر نے آسیہ بی بی کو نوکری کے بہانے فیکٹری میں بلاکر دفتر میں بند کر دیا۔

(جاری ہے)

آسیہ بی بی کا کہنا ہے کہ کچھ دیر بعد ملک مظہر کے ساتھی فراز عرف اعجاز اور ان کے دو ساتھی آئے۔

ملزمان نے متاثرہ خاتون کو زبردستی شراب پلائی۔لڑکی کے مدہوش ہو جانے پر چاروں ملزمان نے باری باری خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون نے کافی چیخ و پکار کی مگر کوئی اس کی مدد کو نہ آیا۔جب آسیہ کی حالت غیر ہو گئی تو ملزمان اسے سول ہسپتال کے باہر پھینک کر فرار ہو گئے۔