دھرنوں کا شوقین شخصسیاست کی جنگ عدالت میں لایا،

اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ سب مل کر جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کریں مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 15 نومبر 2017 12:15

دھرنوں کا شوقین شخصسیاست کی جنگ عدالت میں لایا،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دھرنوں کا شوقین ایک فرد سیاست کی جنگ سیاسی میدان سے نکال کر عدالت میں لایا ہے، اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ سب مل کر جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کریں۔

(جاری ہے)

بدھ کوفیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ سب مل کر جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کریں۔ جوڈیشل اکیڈمی کے باہر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب ریفرنسز میں جلدبازی کی جارہی ہے، جے آئی ٹی کا والیم ٹین اب تک نامکمل ہے، بیرون ملک سے دستاویزات اب تک آرہے ہیں۔