Live Updates

الیکشن کمیشن میں عمران خان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی

انتخابی ضابطہ اخلاق سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور آئین کے مطابق بنتا ہے، عدالتوں کی تاریخوں کے باعث ہمیں بھی صرف تاریخیں ہی دینی پڑتی ہیں، کیا اس ضابطہ اخلاق کو ختم کردیا جائی وہ آرڈر دکھائیں،جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید کاروائی سے روکنے کا حکم دیا ہو، الیکشن کمیشن کو کاروائی روکنے کیلئے کوئی حکم امتناع جاری نہیں کیا گیا دوران سماعت چیف الیکشن کمیشن جسٹس (ر) سردار رضا خان کے ریمارکس

بدھ 15 نومبر 2017 12:15

الیکشن کمیشن میں عمران خان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی سماعت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) چیف الیکشن کمیشن جسٹس (ر) سردار رضا خان نے کہاہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور آئین کے مطابق بنتا ہے، عدالتوں کی تاریخوں کے باعث ہمیں بھی صرف تاریخیں ہی دینی پڑتی ہیں، کیا اس ضابطہ اخلاق کو ختم کردیا جائی وہ آرڈر دکھائیں،جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید کاروائی سے روکنے کا حکم دیا ہو، الیکشن کمیشن کو کاروائی روکنے کیلئے کوئی حکم امتناع جاری نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سماعت ہوئی، عمران خان کے وکیل شاہد گوندل اور علی بخاری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،وکیل شاہد گوندل نے کہا کہ ہائیکورٹ میں الیکشن کمشن کے خلاف ضابطہ اخلا ق کوچیلنج کررکھا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نی29نومبر تک سماعت ملتوی کررکھی ہے، چیف الیکشن کمیشنر نے کہا کہ عدالتوں کی تاریخوں کے باعث ہمیں بھی صرف تاریخ دینی پڑتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامے کی کاپی پیش کریں، وہ آرڈر دکھائیں،جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم امتناع دیا ہو، وکیل علی بخاری نے کہا کہ 4مئی کو ہائیکورٹ نے مزید کاروائی سے روکنے کا حکم دیا، چیف الیکشن کمشنر نے اس موقع پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو کاروائی روکنے کیلئے کوئی حکم امتناع جاری نہیں کیا گیا، انتخابی ضابطہ اخلاق سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور آئین کے مطابق بنتا ہے،کیا اس ضابطہ اخلا ق کو ختم کردیا جائی4دسمبر کو دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیں گے،کیس کی مزید سماعت4دسمبر تک ملتوی کردی گئی،این ای120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تمام مقدمات کی سماعت 4دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات