امریکا، نفسیاتی ہسپتال میں مریضوں پر عملے کے تشدد کی وڈیو جاری

بدھ 15 نومبر 2017 12:09

برمنگھم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) امریکہ کے ایک ہسپتال کی وڈیو میڈیا پر جاری ک ہوئی ہے جس میں ہسپتال کا عملہ 15سالہ لڑکے ہیڈن وائس کو تشد د کا نشانہ بنارہا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق وڈیو میں مریض زخمی نظر حالت میں دیکھا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے ملازم آئزک ڈوٹی کا کہناہے کہ اس نے کوئی غلط کام نہیں کیا مریضوں کو نہلانا دھلانا اور صاف رکھنا اس کی ذمہ داری ہے جبکہ مریض نے نہانے سے انکار کیا تھا ۔ ایک اور وڈیو میں ایڈریانہ نامی مریضہ کو ہسپتال کا عملہ فرش پر گھسیٹتا دیکھائی دیتا ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ ہسپتال نفسیاتی علاج کے لئے مشہور ہے مگر ایسا لگتاہے کہ یہاںکام کرنے والے خود ہی مریض ہیں یا اپنے ہوش و حواس کھوچکے ہیں۔