امریکا شامی علاقوں سے اپنے فوجی نکالے، دمشق حکومت کا مطالبہ

بدھ 15 نومبر 2017 12:09

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) شامی حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ تقریبا اپنے اختتامی مراحل میں ہے لہذا امریکا شامی علاقوں سے اپنے تمام فوجی واپس بلائے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے دمشق میں ملکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اسد حکومت بھی ملک میں مسلح تنازعے کا حل چاہتی ہے لیکن شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے ذریعے تنازعے کے کسی سیاسی حل کو فوجی طریقے سے مسلط نہیں کیا جا سکتا۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے ایک روز قبل کہا تھا کہ جب تک اقوام متحدہ کی ثالثی میں شامی امن مذاکرات کے ٹھوس نتائج نہیں نکلتے، شام میں موجود امریکی فوجی کہیں نہیں جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :