سعودی وزارت انصاف میں خواتین کو پہلی بار ملازمتیں دینے کا فیصلہ، بھرتیاں آئندہ ماہ سے شروع ہوں گی

بدھ 15 نومبر 2017 12:09

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) سعودی عرب کے وزیر انصاف و قانون الشیخ ولید بن محمد الصمعانی نے ملکی تاریخ میں پہلی بار وزارت انصاف میں خواتین کے لیے چار اہم شعبوں میں ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کی ہدایت کی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق وزیر انصاف کی ہدایت کے مطابقخواتین کا گریڈ 8 پر تقرر کا کیا جائے گا۔ خواتین کو چار اہم شعبوں سوشل ریسرچر، شرعی محققہ، لاء ریسرچر اور ایڈ منسٹریشن اسسٹنٹ کے عہدوں پر ملازمت کے حصول کی اجازت ہو گی۔

خواتین کا چاروں شعبوں میں سے اپنے متعلقہ شعبے میں کم سے کم ماسٹر ڈگری تک تعلیم ضروری ہے۔ تقرری باقاعدہ مقابلے کے امتحان کے بعد کی جائے گی۔وزارت انصاف کی جانب سے خواتین کی بھرتی کے لیے 8 ربیع الاول 1439ھ کو ادارے کی ویب سائٹ پر باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس اشتہار کی روشنی میں 12 ربیع الاول تک الریاض، مکہ، جدہ، دمام اور مدینہ منورہ سے خواہش مند خواتین امیداروں کی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔سعودی وزیر انصاف الصمعانی کا کہنا ہے کہ خواتین نے ملک میں مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواہا ہے۔ وزات انصاف میں خواتین تقرری کا مقصد صنف نازک کے لیے اس میدان میں بھی خدمات انجام دینے اور وزارت انصاف کی ملازمتوں سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :