امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی

بدھ 15 نومبر 2017 12:09

سان فرانسسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک ایلیمنٹری سکول کے نزدیک فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ایک عینی شاہد خاتون نے واقعے کی جگہ پر 90 سے 100 گولیاں چلنے کی اطلاع دی ہے۔ ایک اور عینی شاہد نے سکول کے گیٹ سے سفید رنگ کے پک اپ ٹرک کو گزرتے ہوئے دیکھا ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ اس کے بعد وہاں فائرنگ شروع ہوگئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تہامہ کاؤنٹی کے شیرف کے دفتر کے مطابق فائرنگ ایک گھر سے شروع ہوئی تھی اور پھر یہ رانچو تہامہ ایلیمنٹری اسکول کے نزدیک جا کر ختم ہوئی ہے۔ پولیس نے پانچ مقامات پر فائرنگ کی اطلاع دی ہے۔ یہ سکول شمالی کیلی فورنیا کے شہر ریڈ بلف سے بیس میل جنوب مغرب میں سٹیج کوچ روڈ پر ایک دیہی علاقے میں واقع ہے۔مقامی حکام نے سکول کے نزدیک فائرنگ کے اس واقعے میں تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زخمیوں میں سکول کے طلبہ بھی شامل ہیں۔ فائرنگ کے اس واقعے کے محرکات کا تاحال پتا نہیں چل سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :